شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے وابستہ دھشت گرد، شمالی شام سے عورتوں کو اغوا کرنے کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے وابستہ شامی ڈیموکریٹک دھشت گرد (قسد) نے دیرالزور اور الحسکہ میں دھشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ان علاقوں کے عوام کے خلاف دھشتگردانہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق دھشتگردوں نے دیرالزور کے علاقے طابیہ اور اسی طرح الرمیلان کے دیہی علاقے الصبیحیه میں ایک کارروائی کے دوران 9 افراد کو اغوا کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والوں میں عورتیں بھی شامل ہیں۔
اگرچہ شام میں دھشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دھشت گردانہ حملے کر تے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی ماندہ دھشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ دو ھزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دھشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی محاذ اور روس کی مدد سے خونخوار دھشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دھشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔
امریکہ سے وابستہ دھشت گردوں نے شامی عورتوں کو اغوا کرلیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 180