فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نے نے مقبوضہ فلسطین میں مزید 2500 صھیونی کالونیوں کی تعمیر کے منصوبے پر عمل درآمد اور فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینه نے ایک بیان جاری کرکے فلسطینی زمینوں پر 2500 صھیونی مکانات کی تعمیر کے منصوبے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 2334 کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
انھوں نے اسرائیلی کابینہ کے اس اقدام کو مسئلہ فلسطین کی سیاسی حیثیت کو نابود کرنے سے تعبیر کیا ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے مقبوضہ زمینوں پر صھیونی کالونیوں کی تعمیر کو تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔
انھوں نے صھیونیوں کے جارحانہ اقدامات پر بین الاقوامی حلقوں کی خاموشی اور اسرائیل کے ساتھ بعض عرب ممالک کے تعلقات کی بحالی نیز امریکی حکومت کی جانب سے غاصبوں اور ان کی پالیسیوں کی حمایت کی مذمت کی ۔
مقبوضہ فلسطین میں صھیونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 185