www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

877e9
متحدہ عرب امارات کے پائلٹ اب فلسطینی بچوں کے قاتل غاصب صھیونی پائلٹوں کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
قدس کی غاصب صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول لائے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات صھیونی ٹولے کے ساتھ علی اعلان پہلی مرتبہ فضائی مشقیں انجام دے رہا ہے۔
صھیونی اخبار معاریو کے مطابق فضائیہ کی ان فوجی مشقوں میں امریکہ اور یورپ کے چند دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات نے ان فوجی مشقوں میں اس سے پہلے بھی حصہ لیا تھا تاہم رائے عامہ کے خوف سے صھیونی پائلٹوں کے ساتھ ہمراہی اور مکالمے سے گریز کیا تھا اور صھیونی پائلٹوں کے ساتھ اماراتی پائلٹوں کی تصویریں شائع نہ کئے جانے کی بھی درخواست کی تھی۔
مگر اب متحدہ عرب امارات کے پائلٹ معصوم اور بے گناہ فلسطینی بچوں کے قاتل صھیونی پائلٹوں کے ساتھ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
اگست 2020 میں تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات نے خودساختہ صھیونی حکومت کے ساتھ سیاسی، سفارتی، تجارتی اور فوجی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے نئے سال کے جشن کی تقریبات میں شرکت کے لئے غاصب صھیونی ریاست کے 50 ھزار سے زائد شہریوں کو ویزے جاری کئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh