ھندوستان کے شہر لکھنو کے حسین آباد حلقہ میں چھوٹے امامباڑے میں دو روزہ سالانہ فاطمیہ ہیلتھ کیمپ کا 16 جنوری 2021کو انعقاد کیا گیا ۔
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے موقع پر فاطمیہ﴿س﴾ ہیلتھ کیمپ شام دو بجے سے چھ بجے تک لگایا گیا۔
اس کیمپ میں ھندوستان کے مایہ ناز ڈاکٹروں نے لوگوں کو صلاح و مشورہ دے کر ان کو مفت دواوٴں اور چشموں کی تجویز کی گئی۔
کمیپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹروں کے نام کچھ اس طرح ہیں ڈاکٹر شرف، داکٹر شبیہ حیدر، ڈاکٹر تحسین حیدر، ڈاکٹر اے کے تیواری ،ڈاکٹر حسن اصغر، ڈاکٹر روہت سنگھ ، ڈاکٹر وصی جعفری، ڈاکٹر آل محمد، ڈاکٹر ایس نقوی، ڈاکٹر احمد آغا،ڈاکٹر محمد مہدی، ڈاکٹر فاطمہ، ڈاکٹر ملکہ زینب، ڈاکٹر رومانہ، ڈاکٹر سامنا اور دیگر ڈاکٹروں کے ذریعے لوگوں کو مشورہ دے کر ان کو دوائیں دی گئیں۔
کیمپ کا انعقاد طٰہ فاونڈیشن ،طہ پالی کلینک، امامیہ میڈکلس انٹرنیشنل و جماعت جعفری کے ذریعہ کیا گیا۔ ادارہ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ کیمپ ہر سال جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے موقع پر لگایا جاتا ہے ۔اس کیمپس کا انتعقاد اتوار 17 جنوری 2021کو بھی دن میں دو بجے سے چھ بجے تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں لگایا جائے گا۔