www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

904e4
نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ ابراھیم زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری اور انھیں برسوں سے جیل میں رکھے جانے کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں معروف تحریک اسلامی کے حامیوں نے سڑکوں پر نکل کر ایک بار پھر اپنے رہنما اور قائد آیت اللہ ابراھیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ شیخ ابراھیم زکزکی کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں بلا قید و شرط فوری طور پر رہا کرے۔
خیال رہے کہ آزادی پر مبنی نائیجیریا کی عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے باوجود گزشتہ پانچ برسوں سے آیت اللہ ابراھیم زکزکی اور ان کی اہلیہ، غیر قانونی طور پر جیل میں قید ہیں اور ان کی جسمانی حالت بڑی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
۱۳ دسمبر دوھزار پندرہ میں نائیجیریا کی فوج نے ان کے دینی مرکز پر حملہ کر کے سیکڑوں افراد کو شھید و زخمی کر دیا تھا اور جبکہ خود آیت اللہ زکزکی کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ زخمی حالت میں اٹھا کر جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ نائیجیریا فوج کی اس وحشیانہ بربریت میں شیخ زکزکی کے تین جوان بیٹے بھی شھید ہو گئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh