www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

101d0
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی شمولیت ہمارے لئے کوئی اہمیت نہيں رکھتی۔
ڈاکٹر قالیباف نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کی کوئی اہمیت نہيں ہے بلکہ ہمارے لئے جو چيز اہم ہے وہ عملی طور سے پابندیوں کا خاتمہ ہے۔
ڈاکٹر قالیباف نے اس کے ساتھ ہی ایک طاقتور ایران کے مستقبل کے تعین سے متعلق رھبر انقلاب اسلامی کے حالیہ نشری خطاب کو ملت ایران کے حقوق کے اعادے کے لئے فیصلہ کن روڈ میپ قرار دیا۔
ڈاکٹر قالیباف نے مغربی دنیا کو ملت ایران کے حقوق کو تسلیم کئے جانے کی دعوت دی اور متنبہ کیا کہ اگر ملت ایران پر دباؤ ڈالا گیا تو مغربی محاذ کو اس کا جواب دینا ہوگا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے م‍زید کہا کہ "جامع ایٹمی معاہدہ" ہمارے لئے کوئی مقدس معاہدہ نہيں ہے، بلکہ اس میں اسلامی جمھوریہ ایران کی بعض شرائط کو ملحوظ رکھا گیا ہے لہذا امریکہ اس میں واپس آ بھی جائے تو اس سے ہمارے لئے کوئی فرق نہيں پڑتا، ہمارے لئے جو چيز‍ اہیمت رکھتی ہے وہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے عملی اقدام ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم جامع ایٹمی معاہدہ کی شق نمبر 36 اور 37 کی بیناد پر اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ متقابل فریق کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹرقالیباف نے کہا ہم دو ٹوک لفظوں میں یہ اعلان کرتے ہيں کہ ایران اسی وقت جامع ایٹمی معاہدے پر عمل کرے گا جب مقابل فریق اس پر عمل کرتے ہوئے اس معاہدے کے تحت تمام پابندیاں اٹھا لے گا اور امریکی صدر کے تمام احکامات کو منسوخ کر دے گا۔

Add comment


Security code
Refresh