www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

127d9
افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت کابل کے جنوبی علاقے کارتہ نو میں ایک مقناطیسی بم کے دھماکے میں ترجمان ادارۂ سکیورٹی امور کی گاڑی تباہ اور ترجمان ضیا ودان اپنے دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں اس حملے کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے دھشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا تعلق طالبان گروہ سے ہے۔
طارق آرین نے کہا کہ ان دھشت گردوں کے خلاف جلد سے جلد قانونی کاروائی کر کے سزا دی جائے گی۔
ہفتے کے روز بھی کابل ایرپورٹ کے راستے میں ایک گاڑی مقناطیسی بم دھماکے کا نشانہ بنی اور تباہ ہو گئی تھی جس میں ایک شخص مارا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کابل میں دھشت گردانہ حملے تیز ہو گئے ہیں جن میں سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اگرچہ طالبان نے حال ہی میں کابل سمیت افغانستان کے مختلف علاقوں میں اس قسم کے ہونے والے حملوں میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کی ہے تاہم حکومت اور سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ملوث جن افراد کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے انھوں نے اپنا تعلق طالبان گروہ سے بتایا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh