www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

103d2
پاکستان میں ایران کے سفیر نے گیس پائپ لائن کے منصوبے کو دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کا حامل قرار دیتے ہوئے اس کی تکمیل پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے سخت ترین پابندیوں کے باوجود پاکستان کے لئے گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر عمل کیا ہے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں عمران خان کے دور حکومت میں اس منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا۔
پاکستان میں ایران کے سفیر نے واضح کیا کہ ایران کی سپاہ پاسداران اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا ہر حال میں انتقام لیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ انتقام کے عزم کے باوجود ایران اس سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر قانونی طور پر بھی پیروی کر رہا ہے تاکہ اس دھشت گردانہ حملے میں ملوث تمام ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
علی حسینی نے غاصب صھیونی حکومت کو ایک ناجائز، قابض اور شرپسند حکومت قرار دیتے ہوئے بعض عرب ملکوں کی جانب سے اس غاصب صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی استواری کو فلسطینیوں کے ساتھ غداری سے تعبیر کیا۔

Add comment


Security code
Refresh