www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

283d1
صدارتی انتخابات اور اس کے بعد رونما ہونے والے واقعات میں بری طرح شکست سے روبرو ہونے والے امریکی صدر ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا اُس وقت لگا جب ان کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لئے سسپینڈ کر دیا گیا۔
ارنا نیوز نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر نے امریکہ کے پینتالیسویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ہمیشہ کے لئے سسپینڈ کر دیا۔
جمعے کی شام ٹوئیٹر نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندی کے مزید فروغ کے خدشات کے پیش نظر امریکی صدر کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لئے سسپینڈ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر کے ٹوئیٹر پیچ کو دنیا بھر میں اٹھاسی میلین لوگ فالو کیا کرتے تھے۔ اس سے قبل بھی ٹوئیٹر بارہا ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی ٹوئیٹس کو ان کی صحت کی عدم تائید کی بنا پر مارک بھی کر چکا تھا۔ ٹوئیٹر نے ڈونلڈ کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا یہی رویہ رہا تو ان کے اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لئے بند کر دیا جائے گا۔
اس سے قبل فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی خبر دی تھی۔
گزشتہ چار برسوں کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری اور رائج سسٹم سے ہٹ کر ٹوئیٹر کو زیادہ استعمال کرتے رہے ہیں اور حتیٰ وہ افراد کو معزول و منصوب کرنے کے لئے بھی ٹوئیٹر ہی کا سہارا لیا کرتے تھے اور ٹوئیٹر بازی ان کا ایک من پسند مشغلہ سمجھا جاتا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh