فلسطینی عوام کی تحریک استقامت نے غرب اردن میں صھیونی حکومت کے خلاف جدوجہد کا سلسلہ تیز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صفا نیوز کے مطابق فلسطینی عوام کی تحریک استقامت نے بدھ کے روز صھیونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک مظلوم فلسطینی نوجوان کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صھیونی حکومت کی دھشت گردانہ ماہیت پر زور دیا ہے۔
فلسطینی عوام کی تحریک استقامت کے مطابق فلسطینی نوجوان کی شہادت غاصب صھیونی حکومت کے خلاف جدوجہد کا عمل مزید تیز کئے جانے کی متقاضی ہے اور اس سلسلے میں سب سے پہلے صھیونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی تعاون منقطع اور بین الاقوامی عدالتوں سے رجوع ضروری ہے۔
فلسطینی عوام کی تحریک استقامت نے غاصب صھیونی حکومت اور صھیونی آباد کاروں کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کئے جانے پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صھیونی دھشتگردوں نے منگل کے روز غرب اردن کے شہر الخلیل کے بیت امر علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر کر شھید کر دیا۔
غرب اردن میں استقامت کا سلسلہ تیز کئے جانے کی اپیل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 185