www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

401d0
وزیر خارجہ ظریف نے کہا ہے کہ آئي آر جی سی کی قدس فورس کے کمانڈر شھید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے جس واحد فریق کو فائدہ پہنچا، وہ داعش کے دھشت گرد تھے۔
محمد جواد ظریف نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ سال شدت پسند دھشت گردوں کے سب سے بڑے دشمن کو، سب سے بڑے دھشت گرد نے بزدلی کے ساتھ قتل کر دیا۔
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ایسے عالم میں جب پورا خطہ ان کی پہلی برسی کو پورے شکوہ و وقار کے ساتھ منا رہا ہے، ان کے قتل سے صرف داعش کو فائدہ پہنچا ہے جس نے اس وقت سے اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس تین جنوری کو امریکی دھشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ ڈرون حملہ کر کے شھید کر دیا تھا۔
امریکہ کے اس مجرمانہ اقدام کے بعد عراقی پارلیمنٹ میں ملک سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کا قانون منظور کیا جا چکا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh