www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

436d9
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور داعش دھشت گرد گروہ کا ایک ہی محاذ ہے اور دونوں آپس میں متحد ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پیج پر "کبھی نہیں بخشیں گے اور کبھی نہیں بھولیں گے" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کیا ہے کہ یہ ایک مصدقہ حقیقت ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے مغربی ایشیا میں القاعدہ سے لے کر داعش تک تمام دھشت گرد گروہوں کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کر کے دھشت گردی کو فروغ دیا ہے۔
اس ٹوئٹ میں آیا ہے کہ اس پر کو‏ئی تعجب نہیں کہ داعش دھشت گرد گروہ کی خاطر ہی امریکہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بیڑہ اٹھایا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس تین جنوری کو امریکی دہشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم پر ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شھید کر دیا تھا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شھید قاسم سلیمانی، حکومت عراق کی سرکاری دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

Add comment


Security code
Refresh