www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

437d6
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے صوبے الحدیدہ میں شادی کی ایک تقریب پر سعودی اتحاد کی گولہ باری سے متعلق اس جارح اتحاد کے اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی اتحاد کے اس وحشیانہ جرم کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی سے یمن میں سعودی اتحاد کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھنے میں اور زیادہ شہ ملے گی۔
اس بیان میں یمن پر جارحیت کے آغاز سے اب تک کے سعودی اتحاد کے جرائم کا جائزہ لینے کے لئے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی قائم کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جمعے کی رات صوبے الحدیدہ کے الحوک علاقے میں شادی کی تقریب کے ایک مقام کو گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت کئی افراد شھید و زخمی ہو گئے۔

Add comment


Security code
Refresh