www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

555d2
انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شھید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے خون کا قصاص علاقے سے امریکہ کا انخلا ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی اور انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ شھید قاسم سلیمانی، شھید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے بہنے والے خون کا قصاص علاقے سے امریکہ کے دھشتگرد فوجیوں کا انخلا ہے۔
انصاراللہ کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو شھید کئے جانے کی جانب اشارہ اور ان شھداء کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکہ اور تکفیریوں کے گٹھ جوڑ اور جارحیت سے امریکہ کے ہاتھوں قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت سے ان شہداء کے اقدامات کی عظمت کا پتہ چلتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 جنوری کو امریکی دھشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شھید قاسم سلیمانی حکومت عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

Add comment


Security code
Refresh