www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

606d5
ھندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کے تحت اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی نے اکتیس دسمبر انیس سو اٹھاسی میں ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ ھندوستان اور پاکستان اس معاہدے کی دوسری شق کے مطابق ہرسال یکم جنوری کو اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں ۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی نے علیحدہ علیحدہ معاہدوں کے مطابق دونوں ملکوں کے قیدیوں کا بھی تبادلہ کیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ تین سو انیس ھندوستانی قیدیوں میں انتیس عام شہری اور دوسو ستر فیشرمین تھے جنھیں اسلام آباد میں اس ملک کے سفارت خانے کے حوالے کردیا گیا اور اس کے عوض تین سو ترسٹھ پاکستانی قیدیوں کو جن میں دو سو ترسٹھ عام شہری اور ستتر فیشرمین تھے نئی دہلی میں اس ملک کے سفارت خانے کے حوالے کردیا گیا۔
پاکستان اور ھندوستان اس وقت بھی اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا تھا جب دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپوں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد باہمی تعلقات سخت کشیدہ ہوگئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh