www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

749d6
یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے مقابلے میں ہم آخری سانس تک ڈٹے رہیں گے۔
یمن کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے اقتدار اعلی کی حفاظت کے لئے ہم جارح طاقتوں کے مقابلے میں مزاحمت کرتے رہیں گے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد ناصر العاطفی کا کہنا تھا کہ یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی بھی کہہ چکے ہیں کہ ملک اب اس مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہم سعودی اتحاد کے مقابلے میں فتحیاب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور کچھ ممالک کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن کے خلاف جارحیت شروع کی تھی اور پھر اس غریب عرب ملک کا سخت محاصرہ کر لیا ۔ یمنیوں کی سخت مزاحمت کی وجہ سے سعودی عرب اس ملک میں اپنے مد نظر اہداف کو حاصل نہیں کر سکا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh