www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

788d3
بحرین کے عوام نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو چھے سال پورے ہونے پر آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
اللؤلؤ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
بحرینی عوام نے ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کی جیل سے شیخ علی سلمان کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔ بحرین کی کٹھ پتلی عدلیہ نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان پر اٹھائیس دسمبر دوھزار چودہ کو قطر کے لئے جاسوسی کا جھوٹا الزام عائد کر کے انھیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
شیخ علی سلمان کے خلاف اس جھوٹے الزام اور کٹھ پتلی عدلیہ کے حکم کے خلاف علاقائی و عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی ہے۔
بحرین میں ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سن دوھزار گیارہ سے اس ملک میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی حامی تنظیمیں برسوں سے آل خلیفہ حکومت کے مخالفین کی سرکوبی کی پالیسی کی مذمت اور ملک کے سیاسی نظام میں اصلاح کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh