www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

805d4
یمن کی انقلابی کونسل کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک، فتح کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔


یمن کی انقلابی کونسل کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ اب یمن، کامیابی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ اب پوری طرح سے سعودی اتحاد پر مسلط ہو چکا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق یمن کی انقلابی کونسل کمیٹی کے سربراہ نے محمد علی الحوثی نے اتوار کو بتایا کہ سعودی اتحاد کے مقابلے میں یمن نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہیں کی وجہ سے یورپی میڈیا، سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
محمد الحوثی نے کہا کہ یورپی میڈیا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی ریڈار فیل ہو چکے ہيں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب فرانسیسی سسٹم کی خریداری کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کی فوج نے گزشتہ ہفتوں کے دوران جیزان، عسیر اور مآرب صوبوں میں سعودی اتحاد کے کچھ جاسوسی ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh