www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

874d6
پاکستان میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے پروگرام میں، وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ دوھرایا گیا۔
رپورٹوں کے مطابق گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے مرکزی پروگرام سے خطاب میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت چلانے کے لئے سوچ کی ضرورت ہوتی ہے جو ان میں نہیں پائی جاتی۔ انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ جب تم مانتے ہو کہ تم سے ملک نہیں چل رہا ہے تو چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔
گڑھی خدا بخش میں سابق وزیر ا‏عظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے مرکزی پروگرام سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ، بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈیم ایم میں شامل تمام دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما، چار ٹر آف ڈیموکریسی کو آگے بڑھائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان بقول ان کے بڑھی ڈھٹائی سے ٹی وی آکر اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں کام کرنا نہیں آتا۔

Add comment


Security code
Refresh