www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

103c2
ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی سیکورٹی فورسز نے ممتاز دفاعی و جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم نتائج حاصل کئے ہیں۔
مجتبی ذوالنوری نے ایران کی انٹیلی جینس صلاحیتوں اور توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن فخری زادہ قتل کی تحقیقات کے دوران ایران کے سیکورٹی اہلکاروں نے اہم نتائج حاصل کئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی انٹیجینس اور سیکورٹی اہلکار متحدہ طور پر اس قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ان تحقیقات میں اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں تاہم انھوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
واضح رہے کہ دھشت گردوں نے ستائیس نومبر کو تہران کے ایک مضافاتی علاقے میں حملہ کر کے ایران کے ممتاز جوہری دانشور اور دفاعی سائنسداں محسن فخری زادہ کو شھید کر دیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh