www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

201c0
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جمھوریت ، انتخابات اور عوامی ووٹوں کو ایران کے اسلامی جمھوری نظام کے تحفظ کی بنیاد قرار دیا ہے۔
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کو آئین اور شہری حقوق کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے نقطۂ نظر سے اسلامی جمھوریہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمھوری حکومت کی بنیاد، عوام کے ووٹ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے آئین خاص طور سے عوام کے حقوق سے متعلق شق میں ایسے واضح اور جدید قوانین و اصول بیان کئے گئے ہیں جنھیں دنیا میں ماڈرن آئین کی حیثیت سے پیش کیا جا سکتا ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ شہری حقوق کے منشور کی بنیاد اسلامی جمھوریہ ایران کے آئین کی دفعہ ایک سو چونتس ہے جس میں عوام اور حکام کے حقوق کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔
اس اجلاس میں صدر مملکت کے ہاتھوں آئین اور شہری حقوق کے موضوع پر دس کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔

Add comment


Security code
Refresh