ایران نے اسرائیل پر انتہائی خطرناک وار لگائے ہیں کہ جو رائے عامہ کی نظروں سے پنھاں ہیں: موساد کے سابق عہدیدار کا انکشاف.
صھیونی حکومت کی بدنام زمانہ جاسوس تنظیم موساد کے ایک اعلی عہدیدار نے صھیونی ٹی وی سے نشر ہونے والے ایک دستاویزی پروگرام میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ہاتھوں انتہائی مہلک وار دریافت کئے ہیں کہ جن سے ہمارے رائے عامہ واقف نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق صھیونی حکومت کے ٹی وی چينل 13 نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب موساد کی گزشتہ دس برسوں کی خفیہ کاروائيوں کے بارے میں ایک ڈاکیومینٹری نشر کی ہے۔
اس دستاویزی پروگرام میں اسلامی جمھوریہ ایران کے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تصویر کشی کی گئی تاہم اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے اسرائیل نے ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اس موقع پر موساد کے ایک سابق اعلی عہدیدار رام بن بارک نے کہا کہ ایرانی کافی ہوشیار، تجربہ کار اور محنتی ہیں، اسرائیل نے ماضی میں کئی مرتبہ ایرانیوں کے ہاتھوں مار کھائی ہے، تاہم ہمارے عوام اس بات سے ناواقف ہيں، رام بن بارک نے اسرائیلی فوج کے کردار کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا کہ وہ اس قسم کی خبروں کی اشاعت کو کیسے روکتی ہے۔
موساد کے اس سابق عہدیدار نے اپنے ایٹمی سائنسداں کے قتل کا انتقام لئے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا بالکل بعید نہيں ہے کہ تہران اسرائیل کے خلاف انتقامی کاروائی کرے، لیکن ضروری نہيں ہے کہ یہ کاروائی اسرائیل کے اندر کی جائے، البتہ تہران میں یہ توانائی موجود ہے کہ وہ اسرائیل کے اندر اس قسم کی کوئی بھی کاروائی کرے۔
ایران نے اسرائیل پر کاری وار لگائے ہیں: موساد کے اعلی عہدیدار کا اعتراف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 172