www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

501c0
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والوں کو نصیحت کی ہے کہ اس غلط اور ناکام طریقۂ کار کو ہمیشہ کے لئے ترک کر کے اُسے تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیں۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دو اہم اور فیصلہ کن حقیقت کی حیثیت سے ایران کی اقتصادی طاقت و صلاحیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اگر چہ اقتصادی جنگ نے عوام کی معیشت سمیت کافی زیادہ نقصانات پہنچائے لیکن آج پابندیاں لگانے والے اور نہایت کم وقت میں ایرانی اقتصاد کا شیرازہ بکھر جانے کی پیشین گوئی کرنے والے لوگ ایسے عالم میں وائٹ ہاؤس سے باہر نکل رہے ہیں کہ ایرانی عوام ایک غیرمساوی اقتصادی جنگ میں سربلندی و کامیابی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔
منگل کو حکومت کی اقتصادی ہماہنگی کمیٹی کے اجلاس میں صدر روحانی نے کہا کہ پابندیوں اور تہران کے خلاف ٹرمپ کی بھرپور اقتصادی جنگ کے مقابلے میں ملت ایران کی استقامت و پائیداری نے دنیا اور اسی طرح ایران کے دشمنوں کو کچھ عظیم حقائق سے روشناس کرا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اسلامی جمھوریہ ایران کے حقائق اور صلاحیتوں کو پہنچاننے سے قاصر رہے اور انھوں نے اپنے وہم و گمان کی بنیاد پر اقدامات کئے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کے مقابلے میں عالمی سیاست میں ناکامی کے ساتھ ہی ڈھائی سال کی بھرپور اقتصادی جنگ میں وائٹ ہاؤس کی شکست امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی ناکامی کی وجوہات ہیں۔
صدر مملکت نے ایران کے دوھزار اکیس کے بجٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس کے بجٹ کی تیاری اور منصوبے کی بنیاد ملک کی اقتصادی صلاحیتیں اور بین الاقوامی حالات ہیں اور یہ بجٹ اعداد و شماراور اطلاعات کے صحیح تجزیے کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh