حال ہی میں دھشتگرد غاصب صھیونی ٹولے کے ہاتھوں شھید ہونے والے ایران کے معروف ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی زریں اور ناقابل فراموش خدمات کے پیش نظر ان کے اہل خانہ کو رزمی و دفاعی شعبے کے سب سے بڑے اعزاری تمغے ’نصرایک‘ سے نوازا گیا۔
یہ تمغہ رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل باقری نے شھید کی اہلیہ کو عطا کیا۔ یاد رہے کہ ۲۷ نومبر کو صھیونی ایجنٹوں کے ہاتھوں شھید محسن فخری زادہ تہران میں شھید کر دئے گئے تھے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے، دیگر اعلی فوجی کمانڈروں کے ساتھ شھید فخری زادہ کی رہائشگاہ پہنچ کر مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی جانب سے یہ قابل فخر ایوارڈ شھید پروفیسر محسن فخری زادہ کے اہل خانہ کو پیش کیا۔
انھوں نے اس موقع پر بتایا کہ یہ ایوارڈ دفاعی و رزمی محاذ پر ممتاز کارنامہ انجام دینے والے محققین، مجاہدین اور سائنسدانوں کے لئے مخصوص ہے۔ مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شھید محسن فخری زادہ نے دفاعی تحقیقات میں ممتاز کارنامے انجام دیئے ہیں اور اسی بنیاد پر رھبر انقلاب اسلامی نے انھیں بعدِ شھادت یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنرل باقری نے کہا کہ میدان علم و دانش کے اس عظیم شھید کے خون کا انتقام یقینا مناسب وقت اور جگہ پر سامراجی نظام سے لیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ بڑے شیطان امریکہ اور غاصب صھیونی حکومت کو جان لینا چاہئے کہ قصورواروں کو اس وحشیانہ جرم کی سزا ضروری ملے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے تحقیقاتی و جدید ٹکنالوجی کے ادارے کے سربراہ اور جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ تہران کے ایک مضافاتی علاقے میں ستائیس نومبر کو ایک دھشت گردانہ حملے میں شھید ہو گئے تھے۔
شھید فخری زادہ کو زریں اعزازی تمغہ “ نصر ایک “ دے دیا گیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 294