امریکی باوردی دھشت گردوں نے شام سے تیل چوری کرکے دسیوں ٹینکروں کے ذریعے عراق اسمگل منتقل کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ شام کے تیل کے کنووں سے چرایا جانے والا تیل امریکہ کے فوجی آئل ٹینکروں کے ذریعے عراق اسمگل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق امریکہ کے باوردی دھشت گردوں کے زیر استعمال 85 آئل ٹینکروں اور گاڑیوں پر مشتمل ایک کانوائے الولید کی گزرگاہ سے غیرقانونی طور پر عراقی صوبے الانبار میں داخل ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی شام سے چوری کا تیل لے کر 37 آئل ٹینکروں پر مشتمل ایک کاروان عراق میں داخل ہوا تھا۔
امریکہ سے وابستہ باوردی دھشت گردوں اور مقامی کرد ملیشیا نے شمال مشرق اور شام کے مشرق میں واقع تیل سے مالا مال علاقے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے۔
امریکہ شام سے تیل چوری کرکے ٹینکروں کے ذریعے عراق اسمگل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 165