امریکی ذرائع ابلاغ نے اس ملک میں اسپتالوں کی صورت حال کو بد ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سو اسپتالوں میں مریضوں کو ایڈمیٹ کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے اور ایک تہائی اسپتالوں میں آئی سی یو خالی نہیں بچے ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ اکثر امریکی کورونا وائرس میں مبتلا نہیں ہوئے ہیں تاہم اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے سے وہ بھی تکلیف میں ہیں۔
امریکی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کم سے کم دوسو اسپتالوں میں کوئی گنجائش باقی نہیں بچی ہے اور آئی سی یو کے نوے فیصد بیڈ پر ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورت حال بد سے بدتر ہونے کے باعث اسپتالوں کے عملے سے متعلق چھیالیس فیصد بیڈوں پر بھی مریضوں کو رکھا گیا ہے۔
نومبر کے پہلے ہفتے میں اسپتالوں کے عملے سے متعلق سینتیس فیصد بیڈ مریضوں کے پاس تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے والوں کے اعداد و شمار میں مزید اضافہ ہوگا۔
امریکہ میں کورونا کا قہر، اسپتالوں میں گنجائش ختم
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 215