ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی حکومتوں اور معاشروں کو صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے قیام کو ایک ناپسندیدہ کام کی حیثیت سے عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔
محمد باقر قالیباف نے پیر کے روز شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے تہران میں ملاقات کے موقع پر کہا کہ جب تک قدس کی غاصب اور دھشت گرد حکومت موجود ہے، تب تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔
انھوں نے امت اسلامی کے اتحاد کو دشمنوں پر فتح کا ضامن بتایا اور کہا کہ دشمن کے مقابلے میں اپنے عوام، اسلام اور استقامت پر بھروسہ، مسلمانوں کی کامیابی کا راز ہے۔
ایران کے اسپیکر نے حالیہ برسوں میں تکفیری دھشت گردوں کے مقابلے میں شام کی فتوحات کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے ساتھ شام کی حکومت اور عوام جنگ کے ساتھ ہی آستانہ پروسیس کے تناظر میں سیاسی مذاکرات شام اور خطے میں پائيدار ثبات و استحکام پر منتج ہو سکتے ہیں۔
اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے دشمنوں کے حملے کے مقابلے میں ایران کی جانب سے شامی قوم اور حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شام کی حکومت اور قوم کبھی بھی اسلامی جمھوریہ ایران کے مادی اور معنوی مدد کو فراموش نہیں کرے گی۔
انھوں نے ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شھید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور شھید فخری زادہ کے قتل نے ایک بار پھر دھشت گردی کے حامیوں کی حیثیت سے صھیونی حکومت اور امریکہ کے حقیقی چہرے کو نمایاں کر دیا ہے۔
امت اسلامی کا اتحاد دشمنوں پر فتح کا ضامن ہے : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 152