www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

978c4
اسرائيلی ٹی وی نے بتایا ہے کہ وزارت خارجہ کے بعض عہدیداروں کے ساتھ اسرائيل کا ایک چار سو رکنی اقتصادی وفد دبئي کی جیٹیکس نمائش میں شرکت کے لیے امارات پہنچا ہے۔
الیکٹرانیکس اور ٹیکنالوجی کی جدید مصنوعات کی جیٹیکس نمائش ہر سال دبئي میں منعقد ہوتی ہے جس میں شرکت کے لیے یہ اسرائيلی وفد دبئي پہنچا ہے۔
اسرائيلی ٹی وی نے صھیونی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امارات اور اسرائيل کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دبئي کی نمائش میں اسرائیل کے سب سے بڑے اقتصادی وفد کی شرکت، دونوں حکومتوں کے درمیان اقتصادی تعاون کا ایک حصہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائيل اور امارات کے درمیان تعاون کی ایک اسمبلی بھی شروع کی جائے گي جس کا ہدف مشترکہ کاموں خاص طور پر ٹیکنالوجی کے میدان میں مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
یاد رہے کہ امارات اور صھیونی حکومت کے اعلی عہدیداروں نے اگست میں وائٹ ہاؤس میں ایک معاہدے پر دستخط کر کے آپس میں باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh