www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

152b3
امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئي اے کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائيل نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے لئے ٹرمپ کو ورغلایا تھا اور ڈاکٹر فخری زادہ کا قتل ریاستی دھشت

گردی ہے جس کے لیے اسرائيل کو بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔
اسرائيلی اخبار ھاآرتض نے سی آئي اے کے سابق سربراہ جان برینن کا ایک انٹرویو شائع کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ انھیں یہی محسوس ہوتا ہے کہ اسرائيل نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے لیے ورغلایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل جیسی کارروائياں ریاستی دھشت گردی ہیں کیونکہ اس طرح ایک حکومت، دوسری حکومتوں کو بھی اپنے مخالفین کے قتل کے لیے ترغیب دلاتی ہے۔
اسرائيلی اخبار ھاآرتض نے اس انٹرویو کے ذیل میں اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ اسرائيل نے ایران کے ایٹمی سائنسداں کو قتل تو کر دیا ہے لیکن اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔
اسرائيل کے دفاعی امور کے ماہر آموس ہرئيل نے لکھا ہے کہ اس کارروائي کے بے حد تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں اور اس بات میں کسی کو بھی شک نہیں کرنا چاہیے کہ ایران انتقام لے کر رہے گا۔

Add comment


Security code
Refresh