www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

250b5
ھندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتے میں کورونا ویکسین تیار ہو جائے گی۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ھندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا کے بارے میں کل جماعتی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ملک کے ماہرین اور سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین چند ہفتے میں تیار ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین تیار ہوتے ہی ملک گیر سطح پر ٹیکہ لگانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
ھندوستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ویکسین کی قیمت کا تعین ریاستی حکومتوں کے ساتھ صلاح و مشورے سے کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ یہ سوال سب کے ذھنوں میں ہے کہ کورونا ویکسین کی قیمت کیا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی قیمت کے تعین میں عوام کی صحت کو اولین ترجیح کا درجہ حاصل رہے گا۔

Add comment


Security code
Refresh