www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

402b1
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلا شک ایران کے ایک اعلی سائنسدان پر دھشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی ایک دھشتگرد حکومت کے توسط سے کی گئی اور اس پرعمل در آمد اس کا ساتھ دینے والے دھشتگردوں نے کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ بعض لوگ دھشت گردی کے خلاف کھڑے ہونے کے بجائے صبر و تحمل سے کام لینے کے بیانات دینے پر اکتفا کرتے ہیں۔
اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئیٹ میں شھید فخری زادہ کے قتل کی ذمہ داری غاصب صھیونی حکومت پرعائد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ شھید فخری زادہ کے قتل میں ناجائز صھیونی حکومت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
واضح رہے کہ 27 نومبر کو ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب مسلح افراد نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی گاڑی کے قریب دھماکہ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس دان محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے، اُنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Add comment


Security code
Refresh