www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

566b1
اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے ملک کی پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر سعودی عرب کے تیل کے کنوؤں کی حفاظت کے لئے اپنے ملک کے فوجیوں کو سعودی عرب میں تعینات کر دیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار اینڈیپنڈنٹ نے رپورٹ دی ہے کہ برطانوی حکومت نے پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر سعودی عرب کے تیل کے کنوؤں کی حفاظت کے لئے سعودی عرب میں اپنے فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔
حکمراں جماعت کے مخالفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس بارے میں کسی کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی تعیناتی سے برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان زہریلے تعلقات کا نیا باب کھلے گا۔
ان سب کے باوجود برطانیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چونکہ تیل کے یہ کنوؤیں اقتصاد کے اہم ڈھانچے سمجھے جاتے ہیں، اسی لئے ڈرون حملوں کو روکنے کے لئے اسنائپرز تعینات کئے جا رہے ہیں۔
برطانیہ کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اینڈیپنڈنٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 ستمبر 2019 کو سعودی عرب کے تیل کی تنصیبات پر حملے بعد ہم نے سعودی عرب کی وزارت دفاع اور کچھ بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کیا تاکہ اس ملک کے اقتصادی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جا سکے۔

Add comment


Security code
Refresh