www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

552b7
یمن کی وزارت صحت نے دار الحکومت صنعا پر جارح سعودی اتحاد کے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد کا اعلان کر دیا ہے۔
یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ جمعے کی صبح دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں ایک یمنی شھید اور چار دیگر زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے ماھرین نے یمن کو دنیا میں انسانی بحران کا سب سے بڑا مرکز قرار دیا ہے۔ یمن کے 75 فیصد عوام یعنی دو کروڑ بیس لاکھ افراد کو اس وقت انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے جبکہ 8.2 ملین لوگوں کو یہ نہیں پتہ ہے کہ اگلا کھانہ ملے گا بھی یا نہیں یا کھانے میں کیا ملے گا؟
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے دار الحکومت صنعا پر جمعے کی صبح ہونے والے حملے کے بعد یمن کی وزارت صحت نے اس حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کا اعلان کر دیا ہے۔
جمعے کی صبح میڈیا ذرائع نے یمن کے دار الحکومت صنعا پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی شدید بمباری کی اطلاع دی تھی۔
یمن کے المسیرہ چینل کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ جمعے کی صبح دار الحکومت صنعا پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں ایک یمنی شھید اور چار دیگر زخمی ہوئے۔
یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ جارح سعودی اتحاد کے زیادہ تر حملے آبادی والے علاقوں میں ہوئے۔

Add comment


Security code
Refresh