غزہ پر صھیونی حکومت کے مسلسل حملوں کے باوجود صھیونی وزیر جنگ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل، حماس کے ساتھ سمجھوتے کے لئے تیار ہے۔
صھیونی ٹولے کے وزیر جنگ بنی گانٹس نے امن کے عمل میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیکلای ملادینف سے کہا ہے کہ اگر اسرائیل، طویل مدت قیام امن اور قیدیوں کی واپسی کے کے بارے میں اتفاق رائے تک پہنچ جائے تو تل ابیب غزہ کے شہریوں کے حالات بہتر بنا دے گا۔
صھیونی وزیر جنگ کے بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ ان کی غاصب حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی جاری رکھنے کے لئے ایک بار پھر غزہ پٹی کے کچھ علاقوں پر بمباری کی ہے۔
غزہ پٹی دو ھزار چھے سے صھیونی حکومت کے بری بحری اور فضائی محاصرے میں ہے اور صھیونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں اب تک ھزاروں فلسطینی شھید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
جنگ پسند صھیونی ٹولے کا دعوا، حماس کے ساتھ سمجھوتے کو تیار ہیں!
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 182