www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

801b0
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے دورے پر آئے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیر پڈرسون کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بعض

ممالک کی جانب سے شامی مسئلے کے سیاسی حل میں روڑے اٹکانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کورونا وبا کے دوران شامی عوام کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران، شام میں بحران کے خاتمے کے بہت مواقع فراہم ہوئے تاہم بعض ملکوں نے اس سلسلے میں روڑے اٹکائے اور ان مواقع کو ہاتھ سے گنوا دیا۔
جواد ظریف نے عالمگیر وبا کورونا کے دوران، شامی حکومت اور عوام کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیا۔
اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیر پڈرسون نے شام کی آئین ساز کمیٹی سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کمیٹی کے اگلے اجلاس کے انعقاد کیلئے اپنی کوششوں کی وضاحت کی۔
انھوں نے ایران کی جانب سے گزشتہ 10 برسوں میں شامی بحران کے حل کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اس حوالے سے ایران کے تعمیری کردار کو سراہا۔

Add comment


Security code
Refresh