غاصب صھیونی ٹولے کے وزیر اعظم نے دبے لفظوں میں امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں دوبارہ واپس نہ آئیں۔
عرب 48 ویب سائٹ کے مطابق بنیامن نتن یاھو نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن سے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے میں امریکہ دوبارہ شامل ہونے کی کوشش نہ کرے۔
صھیونی وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ ہر قسم کے معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف موجود خطرات سے نمٹنے پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کر لیں گے۔
خیال رہے کہ جوبائیڈن کے سابق مشیر آموس ھاچسن نے حال ہی میں یہ بیان دیا تھا کہ جو بائیڈن جلد ہی ایٹمی معاہدے میں واپس آ جائیں گے تاہم وہ اس کی بعض شقوں میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان 13 برسوں کے دوران مذاکرات کے بعد 14 جون 2015 کو یہ معاہدہ طے پایا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر 8 مئی 2018 کو اس معاہدے سے امریکی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
ایران کے ایٹمی معاہدے میں واپس نہ آئیں، نتن کی بائیڈن سے اپیل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 161