www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

851b6
افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت ، افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے عہد و پیمان کی حمایت کرتی ہے.
افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے دعوا کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن اور جنگ بندی کے لئے جو بھی قدم اٹھایا جائےگا امریکی حکومت اس کا خیرمقدم کرے گی۔
امریکی نمائندے کے حقائق سے عاری یہ بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ واشنگٹن امن کے عمل میں رخنہ اندازی کرتا رہا ہے اور جنگ کے خاتمے اور افغانستان میں قیام امن پر بالکل یقین نہیں رکھتا کیونکہ قیام امن اور جنگ بندی کے بعد اس ملک میں امریکہ کی موجودگی کا کوئی جواز باقی نہیں رہے گا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے دھشتگردی کے خلاف جنگ اور منشیات کی پیداوار کی روک تھام کے بہانے افغانستان پر چڑھائی کی تھی لیکن اب تک نہ صرف بدامنی، دھشتگردی اور منشیات کی پیداوار ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ ان میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔

Add comment


Security code
Refresh