عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ امریکہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی یومیہ تعداد دو لا کھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ امریکہ میں روزانہ دو لاکھ دس ھزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پرہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ اکسٹھ ھزار سے زائد ہوگئی ہے۔
امریکی حکام نے ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد میں توقع سے زیادہ اضافے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ریاست ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
امریکہ، کرونا کے بدحال مریضوں کے لیے جہنم وارڈ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 148