سپاہ پاسداران کے ایرواسپیس شعبے کے سربراہ جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے بھی امریکہ سے انتقام لئے جانے پر زوردیا ہے-
اسلامی جمھوریہ ایران کے ایرواسپیس کے سربراہ جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ ایک حتمی اور یقینی امر ہے۔
جنرل امیرعلی حاجی زادہ کا بیان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی کے اس بیان کے فورا بعد سامنے آیا ہے جو انھوں نے عراقی وزیردفاع کے ساتھ ملاقات کے موقع پردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے تعلق سے قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر شھید قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام امریکہ سے لے کر رہيں گے۔ ان کا کہنا تھا عراقی جوان بھی اپنے شھید کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس کے خون کا انتقام ضرورلیں گے۔
عراق کے وزیردفاع جمعہ عناد سعدون نے پیر کے روز جنرل امیرعلی حاجی زادہ سے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل حاجی زادہ نے امریکہ کے ہاتھوں شھید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لئے جانے کوحتمی اور یقینی بتایا اور کہا ملت ایران و عراق ہرگز اس بات کو فراموش نہیں کرے گی کہ امریکی دھشت گرد نے الحاج قاسم سلیمانی کو جو آپ کے مہمان تھے، اور آپ کے گھر میں تھے، شھید کردیا اور ہمیں اس بات کو بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ عراق کے قوی ہیرو ابومہدی المہندس کو بھی امریکہ نے ہی شھید کیا ہے۔
اس موقع پرعراقی وزیردفاع جمعہ عناد سعدون نے کہا کہ عراق داعش کے مقابلے میں، اسلامی جمھوریہ ایران کی مدد و حمایت اور تعاون کو ہرگز فراموش نہيں کرے گا۔
جمعہ عناد سعدون نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دفاعی امور سمیت ایران اور عراق کے درمیان تعاون میں فروغ آئے گا۔
شھید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام ایک حتمی اور یقینی امر ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 147