پاکستان میں کورونا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا مگر گزشتہ تقریبا دو ماہ کے دوران پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لئے انتالیس ھزار چار سو دس ٹیسٹ کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک چار ملین نو لاکھ اکیس ھزار پچاس کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ھزار چار سو تینتالیس نئے مریضوں گا اندراج کیا گیا اور بتیس افراد اس موذی وبا سے لقمہ اجل بنے جبکہ آٹھ سو گیارہ افراد کورونا سے شفایاب ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے تین لاکھ چھپن ھزار نو سو چار افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے سات ھزار اکتالیس موت سے ہمکنار ہوئے اور تین لاکھ تیئس ھزار دو سو پچیس افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔ پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چھبیس ھزار پانچ سو اڑتیس بتائی جاتی ہے۔
پاکستان میں کورونا متاثرین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 173