www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

477a7
قرہ باغ کے شہر شوشا میں آذربائیجان کے فوجی جوان کی اذان اور نماز جماعت کی ویڈیو نے سوشل میڈيا پر دھوم مچا دی۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین قرہ باغ میں جنگ بندی کے بعد شوشا شہر کی تاریخی مسجد گوهر آقا یوخاری میں فوجی جوان کی اذان سے شہر کی فضا گونج اٹھی۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین قرہ باغ میں جنگ بندی کے بعد ایک مسجد میں فوجی جوان کی اذان سے شہر کی فضا گونج اٹھی۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے کہ جس میں ایک باوردی سپاھی کو اذان دیتے اور چند فوجیوں کو مسجد کے اندر باجماعت نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ قرہ باغ کے شہر شوشا کو آرمینیا اور آذربائجان کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے دوران آزاد کرالیا گیا، مذکورہ شہر کی آزادی کے بعد آرمینیا نے آذربائیجان کے ساتھ روس کی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخظ کر دئے۔
شوشا شہر میں 28 برس بعد مسجد میں اذان کی آواز سنائی دی، جس کے بعد آذربائیجان کے شیعہ سنی فوجیوں نے مل کر وہاں باجماعت نماز ادا کی۔
شوشا شہر 8 مئی 1992 سے آرمینیا کے قبضے میں تھا جو اس سال 8 نومبر کو آزاد ہوا۔

Add comment


Security code
Refresh