کابل میں افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ اروزگان کے شہر گیزاب اور دھراود میں طالبان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس حملے میں سینتیس طالبان ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی افغان فوج کے ہاتھ لگا ہے۔
بیان کے مطابق افغانستان کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ ہلمند کے شہر نہر سراج میں بھی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں کم سے کم دس طالبان ہلاک ہو گئے۔
پچھلے چند ہفتوں سے افغانستان کے صوبے ہلمند اور اروزگان میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
افغان فوج کے حملے میں دسیوں طالبان ہلاک و زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 137