صھیونی سیاحوں کی دبئی آمد و رفت کا سلسلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔
صھیونی سیاحوں کے لئے دبئی کو باضاطہ طور پر میزبانی کا شرف حاصل ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دبئی کی ایک ایئرلائن کی پہلی پرواز اسرائیلی سیاحوں کو لے کر گزشتہ روز دبئی پہنچی۔ فلائی دبئی نے ایک بوئنگ 737 طیارے کو صھیونی سیاحوں کو لانے کے لیے تل ابیب ائیر پورٹ روانہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ فلائی دبئی نے دبئی اور تل ابیب کے درمیان 26 نومبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم اتوار کو چلائی جانے والی پرواز کو بغیر کسی وضاحت کے سیاحوں کے لیے کمرشل چارٹرڈ پرواز قرار دیا گیا۔
اگرچہ صھیونی کافی عرصے سے دبئی میں آمد و رفت کرتے رہے ہیں تاہم ان کی آمد رفت کو عام طور سے خفیہ رکھا جاتا تھا، مگر اب یہ رفت و آمد علی الاعلان اور پوری دیدہ دلیری کے ساتھ انجام پا رہی ہے۔
فلسطینی عوام سمیت مسلمانان عالم متحدہ عرب امارات اور صھیونی حکومت کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات کی برقراری کو فلسطین کی پشت پرخنجر کے وار اور قبلۂ اول بیت المقدس کے ساتھ غداری سے تعبیر کر رہے ہیں۔
اسرائیل - عرب امارات تعلقات اپنے عروج پر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 139