فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

601a0
امریکا میں صدارتی الیکشن اور اس کے نتیجے کے تعلق سے رونما ہونے والے اتفاقات و واقعات کو امریکی جمھوریت کی گھناؤنی حقیقت کا مظہر قرار دیا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نشر و اشاعت کے انفارمیشن سینٹر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ کے موجودہ حالات اور انتخابات کے تعلق سے خود امریکیوں کی کہی باتیں، سب ایک ڈرامہ ہے۔
اس ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکہ میں لیبرل ڈیموکریسی کے مکروہ چہرے کا ایک نمونہ ہے اور نتیجے سے قطع نظر، ایک چیز پوری طرح واضح ہے کہ امریکی حکومت کے سیاسی، اخلاقی اور شہری معاشرے کا زوال یقینی ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ ہفتے منگل کو حضرت رسول اکرم (ص) اور آپ کے فرزند امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے اپنے خطاب میں امریکہ میں انتخابی ہنگامہ آرائی اور بیھودگی کو لبرل ڈیموکریسی کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔
رھبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس خطاب میں فرمایا تھا کہ قطع نظر اس کے کہ امریکہ میں کون بر سر اقتدار آتا ہے، موجودہ حالات، امریکہ میں شدید سیاسی، اخلاقی اور سماجی پستی اور انحطاط کا ثبوت ہیں اور یہ وہ بات ہے جس کا امریکی دانشوروں اور مفکرین کو بھی اعتراف ہے۔

Add comment


Security code
Refresh