بعض یورپی ممالک کے نمائندوں نے غرب اردن کے " شمالی اغوار " علاقے میں فلسطینیوں کے تباہ شدہ مکانوں کے قریب جا کر اپنی آنکھوں سے صھیونی جرائم کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر شمالی اغوار کے باشندوں نے اس علاقے میں صھیونیوں کے جرائم کی تفصیلات بیان کیں۔
صھیونی فوجیوں نے ابھی حال ہی میں شمالی اغوار کے علاقے میں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات اور ان کی مختلف تنصیبات کو ڈھا دیا ہے۔
صھیونی حکومت فلسطینیوں کے مکانوں کو ڈھا کر اور ان کی زمینوں پر یہودی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطینی علاقوں کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل اور اسے صھیونی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ مختلف فلسطینی علاقوں پر اس کا قبضہ ہوجائے ۔
بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر یہ تمام یھودی کالونیاں غیرقانونی ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئیس دسبمر دوھزار سولہ کو قرارداد بائیس چونتیس منظور کر کے مقبوضہ زمینوں پر یھودی کالونیاں تعمیر کرنے کی تمام سرگرمیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
یورپی وفد مقبوضہ فلسطین کے دورے پر، فلسطینیوں کا حال دل سنا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 132