فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

776a2
امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائيڈن کی فتح پر اس ملک کے سیاسی رہنماؤں کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائيڈن کی فتح کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ابھی اپنے اختتام کو نہیں پہنچا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ میڈیا میں بائيڈن کے اتحادی ان کی مدد کو ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جن ریاستوں میں بائيڈن کامیاب ہوئے ہیں، ان میں سے کسی میں بھی ان کی جیت کی توثیق نہیں ہوئي ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے، جنھوں نے بارہا ٹرمپ کے رویے کو آمرانہ قرار دیا ہے، جو بائيڈن کی جیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جمھوریت کی حفاظت کی ہے۔
جو بائيڈن کی معاون کملا ہیرس نے بھی کہا ہے کہ یہ جیت، صرف بائيڈن کی نہیں بلکہ پورے امریکی عوام کی ہے۔
ورمونٹ ریاست سے ڈیموکریٹ سنیٹر برنی سینڈرز نے ٹویٹ کر کے کہا کہ آئيے ایک ایسی حکومت بنائيں جو صرف کچھ لوگوں کے لیے نہیں بلکہ سبھی کے لیے ہو۔
سابق صدر باراک اوباما نے جو بائيڈن اور کملا ہریس کو فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے بائیڈن تمام امریکیوں کے مفادات کے تناظر میں اپنی ذمہ داری پر عمل کریں گے۔
سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بائیڈن کی فتح پر ٹویٹ کیا ہے: یہ ایک تاریخ ساز واقعہ ہے جس نے عوام کی جانب سے ٹرمپ کو مسترد کیے جانے کو عیاں کر دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh