شامی ذرائع نے شام میں امریکہ سے وابستہ (قسد) کرد فوجی ملیشیاء کے ایک سرغنہ کی ہلاکت اور امریکہ کے جنگی ہیلی کاپٹر کے سقوط کرجانے کی خبر دی ہے۔
شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے وابستہ کرد ڈیموکریٹک ملیشیاء کا سرغنہ ہاوال ریاض شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے النشوه فیلات میں گاڑی میں ہونے والے دھماکے سے ہلاک ہوگیا۔
شام کے مقامی ذرائع ابلاغ نے صوبہ الحسکہ کے الشدادی علاقے میں امریکہ کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہو جانے کی خبر دی ہے۔ تاہم امریکہ نے ابھی تک اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور اس وقت وہ شام میں سرگرم بعض دھشتگرد گروہوں کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔
شام کا بحران، دھشت گرد گروہوں کے لئے امریکہ و سعودی عرب کی حمایت کے زیر سایہ دو ھزار گیارہ سے جاری ہے جبکہ یہ ملک ایران و روس کی حمایت و مدد کی بدولت دھشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔
شام میں امریکہ کا جنگی ہیلی کاپٹر تباہ، دھشتگردوں کا سرغنہ ہلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 207