ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انتہائی گھناؤنے اور اشتعال انگیز اقدامات کے ذریعے امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران فرانس کے شہر نیس میں دھشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نفرت، اشتعال اور تشدد کی اس صورتحال کو منطق اور دانش کے ذریعے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سب کو یہ بات جان لینا چاہیے کہ انتہا پسندی مزید انتہا پسندی کا باعث بنتی ہے لہذا انتہائی گھناؤنے اور اشتعال انگیز اقدامات کے ذریعے امن کا حصول ناممکن ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو جنوب مشرقی فرانس کے شہر نیس کے ایک کلیسا پر ہونے والے حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
اشتعال انگیزی کے ذریعے امن کا حصول ممکن نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 129