فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

15607
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین اپنے ظالمانہ اقدامات کے ذریعے شام کے خلاف اقتصادی دھشتگردی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بشارالجعفری نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کے خلاف مغرب کی غیرقانونی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین ، شام کے عوام کے لئے عرصہ حیات تنگ کرنے اور شام کی تعمیر نو اور مہاجرین کی وطن واپسی روکنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے ابھی حال ہی میں اس ادارے اور سلامتی کونسل کے سربراھوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ملت شام کے خلاف ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کے نتائج اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمیت مختلف میدانوں میں امریکہ اور یورپی یونین کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کریں ۔
یورپ اور امریکہ نے حالیہ برسوں میں دھشتگـردوں کی حمایت و مدد کی غرض سے شام پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں ۔
واضح رہے سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دھشتگردوں نے دوھزار گیارہ سے شام میں بحران پیدا کر رکھا ہے اور اس کا مقصد علاقے کا توازن صھیونی حکومت کے مفاد میں تبدیل کرنا ہے ۔
شام استقامتی محاذ کا ایک اہم رکن ہے اور علاقے میں امریکی، صھیونی اور سعودی محاذ کے اقدامات اور سازشوں کا مقابلہ کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے ۔

Add comment


Security code
Refresh