فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

33129
امریکی صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی گراوٹ کو ختم کرنے کے لیے انھیں وائٹ ہاؤس میں دوسری مدت کیلئے آپ کے ووٹوں کی ضرورت ہے۔
ریاست پینسلوانیا کے شہر ایری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیت کر اگلے چار برس کے لیے پھر اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، انھوں نے امریکی شہریوں کو جوبائیڈن سے ڈراتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی نوکریاں ختم کر دے گا اور ان کی پارٹی سوشلسٹ، کیمونسٹ اور مارکسسٹ کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک منٹ بھی ضائع نہیں کریں گے۔
مختلف انتخابی سروے رپورٹوں میں امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے لیے سب اچھا کا پیغام ہے اور وہ ٹرمپ سے آگے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں 3 نومبر کے بعد کون براجمان ہوگیا ٹرمپ یا جوبائیڈن؟ یہ فیصلہ تو امریکی عوام تین نومبر کو اپنے ووٹ سے کریں گے تاہم نیشنل پولز کی رپورٹوں میں جوبائیڈن کے لیے سب اچھا کا پیغام دیا جا رہا ہے۔
نیشنل سرویز کو مونیٹر کرنے والی فائیو تھرٹی ایٹ نامی ویب سائٹس میں جو بائیڈن کو صدر ٹرمپ پر ساڑھے دس پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن 290 الیکٹورل ووٹ باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh